25 نومبر 2011 - 20:30

مصر میں دسیوں ہزار مظاہرین نے پرائم منسٹر ہاوس کے سامنے مظاہرے کرکے نئے وزیر ا عظم کو پرائم منسٹر ہاوس میں جانے سے روک دیا۔

ابنا: موصولہ اطلاعات کے مطابق دسیوں ہزار جوانوں نے مظاہرہ کرکے فوجی حکومت کے خاتمے کا مطالبہ کیا اور کمال الجنزوری کو وزیر اعظم بنانے کی مخالفت کی۔ قابل ذکرہے فوجی کونسل نے کمال الجنزوری کو وزیر اعظم منصوب کیا ہے ۔ انقلابیوں کے مظاہرے کے بعد عصام شرف اور ان کی کابینہ نے استعفی دیدیا تھا ۔ ادھر تحریر اسکوائر پر ملت مصر کا احتجاج جاری ہے ۔ مصری عوام فوجی کونسل کے استعفی کا مطالبہ کررہے ہیں جس نے سابق ڈکٹیٹر حسنی مبارک کی حکومت کے خاتمے کے بعد ملک کی باگ ڈور سنبھال رکھی ہے۔ مظاہرین نے کہا ہے کہ ان کے مطالبات پورے ہونے تک وہ التحریر اسکوائر پر احتجاج جاری رکھیں گے۔مظاہرین نے یہ بھی کہا ہے کہ فوج کو واپس بیرکوں میں چلا جانا چاہیے۔
..............

/169